15 جنوری 2018 - 17:37
آصف زرداری کا طاہر القادری کی حکومت مخالف تحریک میں

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے ڈاکٹر طاہر القادری کے احتجاج میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ 17 جنوری کو طاہر القادری کے احتجاج میں پیپلز پارٹی بھرپور شرکت کرے گی، پنجاب کے حکمرانوں کو عہدہ چھوڑنے پر مجبور کریں گے، جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کو سزا کا مطالبہ کریں گے جب کہ آصف زرداری اور عمران خان ایک ہی کنٹینر پر ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم آئین اور قانون کو ماننے والے لوگ ہیں، یہ لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے ماننے والے نہیں، 16 جنوری کو اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، یہ احتجاج کسی سیاسی ایجنڈے کے لیے نہیں ہے اگر طاقت کے استعمال کی کوشش کی گئی تو پیپلز پارٹی جواب دینا جانتی ہے، ہم نہ ڈرنے والے ہیں نہ جھکنے والے، ہمار ا احتجاج پرامن ہوگا، پیپلز پارٹی نے جب بھی احتجاج کیا جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف شیخ مجیب الرحمان کو محب وطن قرار دے رہے ہیں اس بات سے ان کی سیاست کا اندازہ لگا لیں۔

.......

/169